اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بے موسم بارش سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کی ہدایت

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بے موسم بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ افسران کو نقصان کا جائزہ لے کر جلد از جلد اس کی بھرپائی کا حکم دیا ہے۔

بے موسم بارش
بے موسم بارش

By

Published : Mar 6, 2020, 1:14 AM IST

دراصل بے موسم بارش اور ژالہ باری سے آس پاس کے اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر آدرش سنگھ، ڈی ایم، ویڈیو

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں جمعرات کو دوپہر کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے، تاہم شہر میں ژالہ باری کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن دیہی علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات ضرور ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

اسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ حرکے میں آیا اور نقصان کی بھرپائی کے لیے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ضلع انتظامیہ نے تمام تحصیل کے ایس ڈی ایم کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے حلقوں میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے زراعت کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں اور کسانوں کے نقصان کی بھرپائی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details