اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : کورونا اور صفائی بیداری پروگرام کا انعقاد - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بارہ بنکی میں وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے رابطہ عامہ بیورو کی جانب سے کووڈ-19 اور صفائی کے پیش نظر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا. پروگرام میں سیمناراور طلبہ کے کوئئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا. کوئیز پروگرام میں 15 فاتحین کو انعام سے بھی نوازا گیا۔

صفائی بیداری پروگرام کا انعقاد
صفائی بیداری پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jan 19, 2021, 7:25 PM IST



ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں منگل کو ریاستی رابطہ عامہ بیورو کی جانب سے لکھنؤ اور اس متعلقہ 12 اضلاع میں مسلسل پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں. جس میں عوام کو کووڈ-19 کے اور صفائی کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے.

بارہ بنکی میں یہ پروگرام 15 جنوری کو شروع ہوا تھا جو 24 جنوری تک جاری رہے گا ۔ جس میں موبائل نمائش کے ساتھ ساتھ مقامی آرٹس اور دیگر ثقافتی پروگرامز ذریعہ عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔


اسی صفائی اور کورونا بیداری مہم کے تحت منگل کو شہر کے منشی رگھو نندن پرساد پٹیل ڈگری کالج میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیاتھا ۔


اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عامہ بیورو کے اے ڈی جی آر پی سروج نے کہا کہ دیشی ویکسین مکمل طور سے محفوظ ہے اور اثردار ہے.

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ جس طرح ملک باشندوں صبر و تحمل کے ساتھ کووڈ-19 کا مقابلہ کیا ہے۔ اسی طرح ہمیں سنجیدگی کے ساتھ ٹیکہ اندازی بھی کرانا ہے.
سیمنار سے جوائنٹ سکریٹری سنیل کمار شکلا اور کالج کی پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details