ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف انوکھے طریقے سے احتجاج کیا۔ کانگریس کارکنان تھالی بجاتے ہوئے ریلی کی شکل میں بارہ بنکی کے رکن پارلیمان اوپیندر راوت کو میمورنڈم دینے جانے والے تھے، لیکن دفعہ 44 نافذ ہونے کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لیکر پولیس لائین بھیج دیا۔
بارہ بنکی :زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنان حراست میں
بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے تین زرعی قانون کے خلاف تھالی بجاتے ہوئے ریلی نکالی ۔لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس لائن بھیج دیا ہے۔
اس دوران کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان تنازعہ بھی ہوئی. بعد میں پولیس نے تمام کارکنان کو حراست میں لیکر انہیں پولیس لائن بھیج دیا۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ وہ تھالی بجا کر پرامن طریقے سے رکن پارلیمان اوپیندر راوت کے گھر پر میمورنڈم دینے جا رہے تھے، تاکہ گونگی بہری حکومت کے پارٹی کے رکن پارلیمان اپنی حکومت کو جگا سکیں اور اس زرعی قوانین کو واپس لیں۔
واضح رہے کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر کو شروع ہوئے کسانوں کی تحریک کا آج 26 واں دن ہے۔ کسانوں اور سرکار کی لڑائی اب سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔