اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے بدوسرائیں قصبے کے ایک باغ میں جمعہ کو درجنوں کوؤں کی موت سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ موقع پر پہنچی محکمۂ مویشی پروری کی ٹیم نے سیمپل لینے کے بعد تمام کووں کو دفنا دیا۔
معاملہ بدوسرائیں قصبے چوراہے پر واقع راجا رام گپتا کے ہوٹل کے پیچھے مرلی دھر گپتا کے باغ کا ہے. یہاں گزشتہ کئی روز سے کوؤں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی صبح کچھ افراد رفع حاجت کے لئے باغ میں گئے تو دیکھا کہ تقریبآ دو درجن کوے مرے پڑے ہیں۔