اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: یوگی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر پروگرام کا انعقاد - یوگی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

اترپردیش کی یوگی حکومت کے 4 برس مکمل ہونے پر تمام اضلاع کی طرح بارہ بنکی میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Barabanki: Ceremony held on completion of 4 years of Yogi government
بارہ بنکی: یوگی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

By

Published : Mar 19, 2021, 9:23 PM IST

یوگی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے کے موقع پر بڑے پیمانہ پر تقاریب منعقد کی گئیں۔ بارہ بنکی میں منعقد ہوئے پروگرام میں ضلع کے انچارج وزیر سمیت تمام ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

بارہ بنکی: یوگی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حکومت کی حصول یابیوں کو گنوایا اور دعویٰ کیا گیا کہ یوگی حکومت کے دوران ریاست میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔

بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی اس تقریب میں گذشتہ چار برسوں میں ہوئی ضلع کی ترقی پر ’4 برس میں بارہ بنکی کی ترقی‘ کتاب کا رسم اجرا عمل میں لایا گیا۔ دارا سنگھ چوہان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے حکومت کی مختلف حصولیابیوں کو گنوایا۔

تقریب کے دوران ایک اسکیم کے تحت مستفدین میں لیپ ٹاپ، چیک اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بیوہ پینشن، ضعیف پینشن، وزیراعظم رہائیش اسکیم، ماہی پروری کےلیے محکمہ کی اسکیمات کے مستفدین کو سند دی گئی جبکہ آئیس ٹرک کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ وہیں محکمہ صحت کی جانب سے 28 ہیلتھ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details