بارہ بنکی شہر کو بچہ مزدوری سے پاک کرنے کے لیے محکمہ مزدوری کی جانب سےقوائد شروع کر دیا ہے، اس کے لیے نیا سویرا پروگرام کے تحت ان علاقوں میں بیداری مہم شروع کی ہے جہاں بچہ مزدور ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، حیران کن بات یہ ہے اقلیتی طبقہ میں بچہ مزدوری آج بھی بڑا مسلہ بنا ہوا ہے۔
بچہ مزدوری کے خلاف مہم، ویڈیو بارہ بنکی کے پیر بٹاون محلے کی سوئیپر کالونی کی پرائمری اسکول میں بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لیے بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں اسکولی طلباء کو مختلف سماجی تنظیموں اور حکومتی محکموں کے افسران نے اطفال حقوق کے ساتھ ان سے مزدوری کرانے پر ہونے والی قانونی کاروائی سے روشناس کرایا، یہی نہیں انہیں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیمز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
محکمہ مزدوری کے مطابق بارہ بنکی شہری علاقے میں تقریباً 1300 بچہ مزدوروں کی شناخت کی گئی، حیران کن بات یہ ہے کہ ان بچہ مزدوروں میں مسلم طبقے کی تعداد زیادہ ہے اس لیے مسلم علاقوں میں خصوصی طور پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔
مسلسل بیداری مہم چلائے جانے کے باوجود بچہ مزدوری کا مسئلہ ہنوز برقرار ہے۔