اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : بھائی نے بہن کا قتل کیا

بارہ بنکی میں ایک بھائی نے اپنی ہی بہن کا نام نہاد 'غیرت کے نام پر قتل' کردیا۔ یہ معماملہ گزشتہ 8 ماہ پہلے پیش آیا تھا، لیکن پولیس نے سنیچر کے روز ملزم بھائی کو گرفتار کیا۔ جہاں بھائی نے اس جرم کا اعتراف کیا ہے۔

بارہ بنکی : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا قتل کیا
بارہ بنکی : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا قتل کیا

By

Published : Feb 13, 2021, 6:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بھائی نے اپنی جھوٹی شان کے لیے بہن کا بانکے سے قتل کر ڈالا۔ وجہ صرف اتنی ہے کہ مقتولہ جس سے محبت کرتی تھی اس کے گھر والوں کو وہ پسند نہیں تھا۔بہن کے خلاف سازش رچ کر نہ صرف لڑکی کا قتل کیا گیا، بلکہ اس کے معشوق کو فرضی مقدمے میں پھنسانے کی کوشش بھی کی گئی۔

غیرت کے نام پر قتل کی یہ واردات فطحپور کوتوالی حلقے کی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں کے گڑولی گاؤں میں گزشتہ 15 جون کو ریحان علی کے کھیت میں ایک لڑکی کی لاش ہونے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ سنیچر کے روز پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے واردات کے ملزم رنجیت کمار کو رام نگر روڈ پر ساڑھے مؤ پل سے گرفتار کیا۔

کوتوالی شہر حلقے کے جسمنڈہ گاؤں کے راجمل ریداس اس کے ہی گاؤں کے ببلو ورما کے یہاں کام کرتا تھا۔ راجمل کا اس کی بہن سے تعلقات تھا۔ متعدد بار منع کرنے کے باوجود راجمل باز نہیں آرہا تھا۔سنہ 2018 میں اسی کو لیکر رنجیت اور اس کے گھر والوں نے راجمل اور اس کے والد بھلر کو مارا بھی تھا۔ جس میں علاج کے دوران بھلر کی موت ہو گئی تھی'' ۔

بارہ بنکی : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا قتل کیا

اس معاملے میں جیل میں جانے سے بچنے کے لئے رنجیت نے دو بیگھا کھیت فروخت کر کے صلح کرنے کی کوشش کی لیکن رنجیت کو جیل جانا ہی پڑا۔ رنجیت نے بدنامی کے ڈر سے اپنی بہن کی زبردستی شادی سکوہنا گاؤں میں کردی تھی، لیکن شادی کے بعد بھی اس کے راجمل ریداس سے تعلقات بنے رہے۔ مئی 2020 میں رنجیت کی بہن اپنی سسرال سے راجمل کے ساتھ بھاگ گئی۔ آٹھ اور نو روز کے بعد وہ گھر واپس لوٹی لیکن وہ سسرال واپس لوٹنا نہیں چاہتی تھی۔ اس کے بعد رنجیت کے بابا نے اس سے لڑکی کا قتل کرنے کو کہا۔اپنے والد کی بات سن کر رنجیت اپنی بہن کو راجمل سے ملاقات کروانے کے بہانے اپنی گاڑی سے لے گیا اور گڑولی گاؤں میں اس پر بانکے سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ اتنا ہی نہیں اس کے بعد راجمل کو پھنسانے کے لئے اپنی بہن کو یرغمال کرنے کا مقدمہ درج کرایا۔ لیکن اس نے جو ثبوت جو پیش کئے تھے وہ اسی میں الجھ گیا اور تقریبآ 8 ماہ بعد قتل کی اس واردات کا انکشاف ہوا ہے۔

رنجیت نے پوچھ گچھ میں اعتراف کیا کہ اس نے ہی بدنامی کے ڈر سے اپنی بہن کا قتل کردیا اور راجمل کے خلاف اپنی بہن کو یرغمال کرنے کا مقدمہ درج کرایا۔

اس معاملے میں ایس پی یمونا پرساد نے بتایا کہ کم از کم 25 سے 30 لوگوں کی پوچھ گچھ سے یہ بات واضح ہوئے کہ رنجیت نے ہی اپنی بہن کا قتل کیا ہے۔اس نے اپنے والد کے کہنے پر اپنی بہن کا قتل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details