اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مسجد انہدام معاملے پر آزاد سماج پارٹی کا میمورنڈم - بارہ بنکی میں مسجد منہدم

آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر ہری نندن گوتم نے مسجد کو منہدم کرانے کی کارروائی کو غیر قانونی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں حکومتی بدنظمی سے عوام کا ذہن ہٹانے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

مسجد انہدام معاملے پر آزاد سماج پارٹی کا میمورنڈم
مسجد انہدام معاملے پر آزاد سماج پارٹی کا میمورنڈم

By

Published : May 21, 2021, 7:38 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد قدیمی کو مسمار کئے جانے والے معاملے کے حوالے سے آج آزاد سماج پارٹی نے اے ڈی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ آزاد سماج پارٹی نے معاملے کی تحقیقات کر قصوروں پر سخت کارروائی اور مسجد کی نو تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر ہری نندن گوتم نے مسجد کو منہدم کرانے کی کارروائی کو غیر قانونی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں حکومتی بدنظمی سے عوام کا ذہن ہٹانے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

مسجد انہدام معاملے پر آزاد سماج پارٹی کا میمورنڈم

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کروڑوں کی زمین پر ہو رہے غیر قانونی قبضوں کی شکایت کی ہے، لیکن وہاں پر کاروائی کرنے کے بجائے مذہبی عبادت گاہ کو مسمار کر دیا گیا تاکہ سماج میں مذہبی تفریق کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جس طبقے کو آج اچھی تعلیم، روزگار اور بہتر طبی خدمات کی ضرورت ہے. اسے مذہبی تفریق میں الجھایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مسجد کا معاملہ پہلے وقف بورڈ سے حل ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے مکمل معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details