بارہ بنکی کے سی ایم او وائی کے ایس چوہان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع میں کووڈ۔19 کے ویکسینیشن کے لئے کل 4 مرکز قائم کئے گئے ہیں۔
ضلع ہسپتال، سترکھ سی ایچ سی، ہند انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور میو ہسپتال میں رجسٹرڈ 400 میڈکل اسٹاف کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ ایک ٹیم میں 6 رکن ہوں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ اسلئے اسے سب لوگ لگوائیں۔