اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: انتظامیہ احتجاج کرنے سے روک رہا ہے، کسانوں کا الزام - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے سینیئر نائب صدر رام کشور پٹیل کے مطابق کسان تنظیموں کے رہنماؤں کو صبح سے ہی نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی. لیکن افسران سے گفت و شنید کے بعد وہ ریلوے اسٹیشن جانے کے لئے نکلے تھے. لیکن اسٹیشن سے قبل بیریکیٹنگ لگاکر روک دیا گیا۔

کسانوں کا الزام
کسانوں کا الزام

By

Published : Oct 20, 2021, 11:13 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور میں پیش آئے پرتشدد واقعات کے خلاف سوموار کو متحدہ کسان سنگھرش کمیٹی کی جانب سے ریل روک کر احتجاج کرنے کی اپیل پر بارہ بنکی کی کسان تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان ریلوے اسٹیشن جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں بیریکیٹنگ لگاکر روک دیا۔ کسان تنظیموں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

کسانوں کا الزام

بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے سینیئر نائب صدر رام کشور پٹیل کے مطابق کسان تنظیموں کے رہنماؤں کو صبح سے ہی نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن افسران سے گفت و شنید کے بعد وہ ریلوے اسٹیشن جانے کے لئے نکلے تھے. لیکن اسٹیشن کے قبل بیریکیٹنگ لگاکر روک دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنیں جمہوری حقوق کے لحاظ سے احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیشن جاکر ریل روک کر مسافروں کو ناشتہ کرانا چاہتے تھے. تاکہ وہ کسانوں کی پریشانیوں سمجھ سکیں۔ لیکن انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔

اس دوران کسان رہنماؤں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت کو انتباہ دیا کہ جب تک لکھیم پور تشدد کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی ہے اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details