اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اَن لاک وَن سے قبل انتظامیہ مستعد - کووڈ-19 کی توسیع نہ ہو

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اَن لاک وَن سے قبل انتظامیہ اور پولیس مکمل طور سے مستعد ہو گئی ہے۔

بارہ بنکی : انلاک 0.1 سے قبل انتظامیہ مستعد
بارہ بنکی : انلاک 0.1 سے قبل انتظامیہ مستعد

By

Published : Jun 7, 2020, 4:28 PM IST

ان لاک کے دوران کووڈ 19 کی توسیع نہ ہو اس کے لئے ماسک کی پابندی اشد ضروری ہے۔

اس کے لئے انتظامیہ اور پولیس نے اتوار کو خصوصی مہم چلا کر ماسک نہ پہننے والوں کا چالان کیا اور انہیں ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام ماسک کے استعمال کے تئیں بیدار ہو سکیں۔

بارہ بنکی : انلاک 0.1 سے قبل انتظامیہ مستعد

قابل غور ہے کہ 8 جون سے ان لاک ون کی شروعات ہو رہی ہے۔ اس میں مختلف اقسام کی رعایات فراہم کرائی جائیں گی۔ ان میں سب سے اہم عبادت گاہوں کا کھلنا ہے۔

اس کے لئے انتظامیہ نے حکومتی گائیڈلائن کے مطابق تمام احکامات جاری کر دئے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ کنٹینمینٹ زون میں کسی بھی قسم کے عبادت گاہ نہیں کھلیں گے۔

عبادت گاہوں میں سماجی دوری اور صاف صفائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جن کی ذمہ داری عبادت گاہوں کے منتظمین کی ہوگی۔

عبادت گاہوں کے آس پاس ہجوم کے پیش نظر پولیس کی تعیناتی رہے گی۔ لیکن حکومتی گائیڈلائین کی پابندی کرانا عبادت گاہوں کے منتظمین کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details