اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: وزیر اعلیٰ بال سیوا اسکیم سے 64 بچے مستفید

ریاست اتر پردیش میں وزیراعلیٰ بال سیوا اسکیم کا آغازہو گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کووڈ-19 وبا کے دورمیں ہلاک ہونے والے افراد کے بچوں کی پرورش کے لیے ہرایک بچے کی پرورش و پرداخت کے لیے ماہانہ 4 ہزار روپیہ دیا جائے گا۔

بال سیوا اسکیم
بال سیوا اسکیم

By

Published : Jul 23, 2021, 12:30 PM IST

اس اسکیم کے لیے بارہ بنکی سے 64 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان تمام بچوں کو کلکٹریٹ میں منعقد ایک تقریب میں سند دے کر اس اسکیم سے مستفید کیا گیا۔ ان کے اہل خانہ کے کھاتوں میں جلد ہی تین ماہ کے اندر 12 ہزار روپے بھیجے جائیں گے۔

بال سیوا اسکیم

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ کل ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں منعقد ایک تقریب میں بال سیوا اسکیم کا افتتاح کیا۔

اس تقریب کے اختتام کے بعد بارہ بنکی کے بچوں کے درمیان ضلع مجسٹریٹ نے مذکورہ اسکیم کے تحت اسناد تقسیم کیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے جن بچوں کے اپنے والد، والدہ یا ان میں سے کسی ایک کی بھی موت ہوئی ہے۔ ایسے بچوں کو وزیر اعلی بال سیوا اسکیم کے تحت ہر ماہ 4 ہزار روپے دئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :میرٹھ: کورونا وبا میں یتیم ہوئے بچوں کو مدد پہنچانے کا کام جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی ان بچوں کی پرورش و پرداخت کے لئے اسکیمات کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔ وہیں، اس اسکیم سے مستفید ہونے والے بچوں کے سرپرستوں اسکیم کے لئے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details