اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مزدوروں کو کھانا تقسیم کرنے کے لیے سفر - یہاں دور دراز سے مسافر بھوکے اور پیاسے آتے ہیں

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کی بیلہرہ نگر پنچایت کے چئیرمین ایاز خان نے بدھ کو اپنے علاقے سے 50 کلومیٹر دورآ کر لکھنو گورکھپور شاہراہ پر مہاجر یومیہ مزدوروں کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔ اس دوران روزہ دار مسافروں کے لئے خاص طور پر کھجور اور پانی تقسیم کیا۔

50 کلومیٹر دورآ کر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم
50 کلومیٹر دورآ کر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم

By

Published : May 21, 2020, 9:56 AM IST


بیلہرہ نگر پنچایت کے چیئرمین ایاز خان نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا ہے۔ اس وقت سے وہ اپنی نگر پنچایت میں مسلسل کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

50 کلومیٹر دورآ کر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم

شاہراہ پر آ کر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کا فیصلہ انہوں نے اس لئے کیا کیونکہ یہاں دور دراز سے مسافر بھوکے اور پیاسے آتے ہیں۔

دوران سفر ان کو کھانے پینے کی کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے وہ یہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا اسلام کا اہم فریضہ ہے۔ اس لئے وہ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details