اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: دادا گجیندر سنگھ کی یاد میں پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا - رامنگر سے رکن اسمبلی رہے کانگریسی لیڈر دادا کجیندر سنگھ

Iریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کی رامنگر سے رکن اسمبلی رہے کانگریسی لیڈر دادا کجیندر سنگھ کی برسی کے موقع پر ایک پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس پارک کا مقصد نئی نسل کے لوگوں کو گجیندر سنگھ کی شخصیت سے روبرو کروانا ہے۔وہیں مستقبل میں ان کے نام پر ایک لائبریری قائم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

دادا گجیندر سنگھ کی یاد میں  پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا
دادا گجیندر سنگھ کی یاد میں پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا

By

Published : Oct 22, 2020, 6:48 PM IST

کانگریس سے رکن اسمبلی دادا گجیندر سنگھ کی برسی پر ان کی یاد میں ایک پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ان کی برسی کے موقع پر ان کے گاؤں مسولی بلاک کے حسناپور میں ایک یادگاری اجلاس کا انعقاد کیا گیا. جس میں تمام قارئین نے دادا گجیندر سنگھ کی شخصیت اور کار و افکار پر تفصیل سے روشنی ڈالکر انہیں یاد کیا اور ان کے نظریہ پر عمل کرنے کا عزم لیا. اس موقع پر سابق رکن اسمبلی پرماتما سنگھ نے پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔

پرماتما سنگھ نے اس موقع پر دادا گجیندر سنگھ کی شخصیت کے بارے میں بتایا کہ دادا گجیندر سنگھ کثیر جہتی شخصیت کے مالک تھے۔ہر سماجی پہلوؤ پر ان کا دخل تھا ۔وہ ہمیشہ کمزور اور بے بس لوگوں کے حق کے لیے اپنی آواز اٹھاتے تھے۔

دادا گجیندر سنگھ کی یاد میں پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا

وہیں سی پی آئی کے رکن رندھیر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ گجیندر سنگھ کی یاد میں اس پارک کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ ہمیں امریکی سامراجیت کے خلاف جاری اس جنگ کو جیتنے کے لیے طاقت ملے۔

سنہ 1980 سے 1985 تک رکن اسمبلی رہے دادا گجیندر سنگھ کی تمام طبقوں میں مقبولیت تھی۔ وہ اپنے دور میں قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال تھے۔ وہ عظیم شخصیت تھے اور زندگی بھر وہ بے خوف ہوکر فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف لڑتے رہے ۔اسی لڑائی کے درمیان 22 اکتوبر 2008 کو وہ دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details