ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میڈیا کلب میں بار ایسوسی ایشن گوتم بدھ نگر رجسٹرڈ میں یوم تسیس کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران مشاعرہ، کوی سمیلن اور اعزازی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن نے 30 وکلاء کو یادگاری نشان دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ دیگر وکلاء کو سند و دیگر اعزازت سے بھی نوازا گیا۔ معروف وکیل ایم ایچ نقوی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ رئیس مظفرنگری نے حب الوطنی پر مبنی اشعار پیش کیے۔ دیگر شعرا شیام سندر پاٹھک، کم کم جوشی نے بھی کوی سمیلن میں حصہ لیا۔