اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ: اکھیلیش - سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے پارلیمنٹ میں پیش 21-2020 کے بجٹ کو ’دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ‘ قرار دیا۔

دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ: اکھیلیش
دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ: اکھیلیش

By

Published : Feb 1, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:07 PM IST

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادونے کہا ہے کہ گرتی معیشت، بے تحاشا بڑھی ہوئی مہنگائی اور روزگار کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بات بجٹ میں نہیں کی گئی ۔

ویڈیو: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے کیا کہا؟

یادو نے پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی خراب معیشت کو دیکھتے ہوئے ملک کے عوام کو بجت سے بہت ساری امیدیں تھیں لیکن لوگوں کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔

اس بجٹ سے غریبوں،کسانوں اور نوجوانوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔

انہوں نے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر بجٹ پر لمبی تقریر دی گئی اور تاکہ لوگوں کو اعدادو شمار میں الجھایا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنے اور روزگار دینے کا کوئی التزام نہیں کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جب لوگوں کی آمدنی ہی نہیں بڑھے گی تب وہ انکم ٹیکس کہاں سے دیں گے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details