سہارنپور میں مرکزی حکومت کی جانب سے بینکوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں ضم کئے جانے پر مخالفت اور زبردست مظاہرہ کیا
ان کا کہنا ہیکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ضم ہو جانے سے عوام آسان اور محفوظ بینک سے محروم ہو جائیں گی۔
بینک ملازمین کا مظاہرہ - بینک پرائیویٹ سیکٹر میں ضم
یونائیٹڈ فارم آف بینک یونین کے بینر تلے ضلع کے سبھی بینکو کے افسران و ملازمین تین بھارتیہ اسٹیٹ بینک ریلوے روڈ پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے ۔
بینک ملازمین کی ہڑتال
انہوں نے کہا کہ بینک ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اگر بینکوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں ضم کیا گیا تو عوام ملنے والی سہولیات سے محروم ہو جائے گی۔
کیونکہ کہ کروڑوں کی تعداد میں عوام بینکوں سے جڑی ہوئی ہیں اگر بینکوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں ضم کیا جاتا ہے تو عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے ہم حکومت کے اس فیصلے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے اس فیصلے کو فوران واپس لے اور عوام کے مفاد میں فیصلہ لیں۔