یہ بنگلہ دیشی خاتون سال 2015 میں تریپورا کے راستے سے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور کچھ دنوں پہلے ہی مرزا پور پہنچی تھی۔
مرزا پور سے بنگلہ دیشی خاتون گرفتار واضح رہے کہ کوتوالی تھانہ علاقے میں چار دن قبل ہی خاتون کو بچہ چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے اس کی پٹائی کردی تھی، جس کے بعد پولیس اسے اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔
پولیس نے جب خاتون سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ سے رہنے والی ہے۔
خاتون نے بتایا کہ وہ لمبے عرصے سے تریپور میں رہ رہی تھی۔تین روز قبل ہی وہ ٹرین سے مرزا پور پہنچی تھی۔تب ہی چوری کی افواہ میں مقامی لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔
وہیں خاتون نے انٹلیجینس ڈپارٹمنٹ کے مترجم کو جانکاری دی کہ وہ بنگلہ دیش کی رہنے والی ہے۔اس کے بعد بنگلہ دیش کے سفارت خانے سے اس کی تصدیق کرائی گئی۔لیکن اس کے پاس ویزا اور پاسپورٹ نہیں ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔