اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangladeshi Woman In Noida بنگلہ دیشی خاتون کا شوہر سوربھ کانت پر سنگین الزامات - اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں سونیا اختر

ضلع نوئیدا میں ان دنوں بنگلہ دیش کی سونیا اختر اور سوربھ کانت تیواری کے درمیان مبینہ رشتہ موضوع بحث ہے۔ بنگلہ دیشی خاتون اپنے بچے کے ساتھ گریٹر نوئیڈا پہنچی اور اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگا دیے ہیں۔

سونیا اختر کا اپنے شوہر سوربھ کانت پر سنگین الزامات ،شادی کو چھپا کر شادی کی اور مسلمان بنے
سونیا اختر کا اپنے شوہر سوربھ کانت پر سنگین الزامات ،شادی کو چھپا کر شادی کی اور مسلمان بنے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 2:19 PM IST

بنگلہ دیشی خاتون کا شوہر سوربھ کانت پر سنگین الزامات

نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا پہنچنے کے بعد بنگلہ دیشی خاتون سونیا اختر میڈیا سے بات چیت کرتے سوربھ کانت تیواری پر الزام لگایا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں اسلام قبول کیا اور مجھ سے شادی کی اور دو سال تک ان کے ساتھ اپنی کمپنی کے نجی کوارٹر میں رہے۔

انہوں نے اپنے شوہر سوربھ کانت تیواری پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ بہانے سے بنگلہ دیش سے بھارت آئے، سونیا نے کافی دنوں تک ان کا انتظار کیا لیکن وہ بنگلہ دیش واپس نہیں آئے، ایسی صورتحال میں، سونیا اب شوہر کی تلاش میں گریٹر نوئیڈا میں واقع شیولک ٹاور پہنچی جہاں سوربھ کانت تیواری اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ رہ رہے تھے، انہیں وہاں سے بھگا دیا گیا۔

سونیا اختر کا کہنا ہے کہ سوربھ نے اپنی شادی کا معاملہ چھپایا تھا اور مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی اور نکاح کیا۔ باقی جو بھی کہہ رہے ہیں سب سراسر جھوٹ اور غلط ہے۔ وہ اپنے ایک سال کے بچے کے ساتھ آج نوئیڈا کے سیکٹر 108 پولس کمشنر آفس پہنچی، ان کا کہنا ہے کہ اس 1 سال کے بچے کا کیا قصور ہے۔ وہ اپنے شوہر کا ساتھ ہی رہیں گی انہیں کوئی پیسہ نہیں چاہیے اس کے لیے انہوں نے وزیراعلی یوگی سے بھی درخواست کی ہے۔ سونیا نے اپنی شادی کے بعد کی تمام تصاویر بھی دکھائیں جن میں سوربھ کانت تیواری اور سونیا ایک ساتھ موجود ہیں۔

سونیا اختر کا کہنا ہے کہ سوربھ کانت تیواری کاروبار کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جس کمپنی میں کام کرتے تھے وہاں گئے تھے، جہاں ان کی سوربھ سے ملاقات ہوئی، سوربھ نے انہیں شادی کے لئے پرپوز کیا تھا، سونیا کو کمپنی کی جانب سے دیئے گئے فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Fake Call Center In Noida جعلی کال سینٹر اور جعلی کمپنیوں کا پردہ فاش، 6 گرفتار

سوربھ کانت تیواری نے گزشتہ روز میڈیا میں بیان دیتے ہوئے سونیا اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ہنی ٹریپ میں پھنسایا گیا ہے، انہیں زبردستی وہاں رکھا گیا ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے سونیا نے کہا کہ انہیں زبردستی رکھا گیا ہے تو سونیا نے کہا کہ یہ سراسر سب جھوٹ ہے اور فریب ہے۔ انہوں نے دانشتہ طور پر اپنی شادی کے بارے میں نہیں بتایا اور وہاں نکاح کیا اور خاموشی سے فرار اختیار کر لی۔ بچے کی پیدائش کے بعد وہ بغیر بتائے انڈیا آ گیے اور اب میں اور میرے ایک سال کے بچے کو رکھنے سے انکار کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details