اردو

urdu

ETV Bharat / state

Banda Conversion Case باندہ میں جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص گرفتار

باندہ میں پولیس نے جنسی استحصال اور تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ گرفتار شخص شادی کے لیے تبدیلی مذہب کا دباؤ بنا رہا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 12, 2023, 9:01 PM IST

باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ کے نرینی تھانہ علاقے میں اتوار کو تقریبا 4سالوں تک مبینہ طور سے جنسی استحصال کے بعد شادی کے لئے تبدیلی مذہب کا دباؤ بنانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی نواس مشر نے بتایا کہ نرینی تھانہ علاقے کی ایک خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کے گھر پر دو بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ اسی درمیان سلامات پور (بچھیڑا) گاؤں باشندہ وارث خان نے اس سے رابطہ کیا اور اسے بہلا کر سرحدی مدھیہ پردیش کے پنا نگر میں لے گیا۔ جہاں اس کی نسبندی کراکر اس کے ساتھ 4سالوں تک لگاتار مبینہ طور سے جسمانی استحصال کرتا رہا اور اب شادی کے لئے تبدیلی مذہب کا دباؤ بنا رہا ہے۔

متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ لڑکیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ کہنا نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف عصمت دری، تبدیلی مذہب ایکٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 57سالہ ملزم وارث خان کو گرفتار کر کے متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل اترپردیش کے ضلع کانپور میں بھی تبدیلی مذہب کا معاملے سامنے آیا تھا۔ پولیس نے کانپور کے چکری تھانہ علاقے سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر مذہب تبدیل کرانے کا الزام تھا۔ پولیس نے یہ بھی دعوی کیا کہ ملزمان کو نیپال سے مالی مدد ملتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Kanpur Conversion Case مذہب تبدیل کرانے کے لیے نیپال سے فنڈنگ ہوتی تھی، کانپور پولیس کا دعوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details