بینڈ باجا والوں نے ڈی ایم کو میمورینڈم پیش کیا - بینڈ باجا
ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد ڈی ایم دفتر پہنچ کر بینڈ باجا ویلفیئر ایسوسیئشن سے منسلک لوگوں نے اجتماعی طور پر ڈی ایم راکیش کمار کو ایک میمورینڈم پیش کر کے پولیس کی جانب سے انہیں پریشان کئے جانے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بینڈ باجا والوں نے ڈی ایم کو میمورینڈم پیش کیا
ان کا کہنا ہے کہ بینڈ باجا بجا کر اپنا گزر بسر کرنے والے غریب لوگ جب شادیوں اور دیگر تقاریب سے واپس لوٹتے ہیں تو کبھی کبھی انہیں واپس لوٹنے میں تاخیر ہو جاتی ہے اور پولیس انتظامیہ ان کو پریشان کرتا ہے لہذا ہماری مانگ ہے کہ بینڈ باجا بجانے والوں کو واپس لوٹنے پر پریشان نہ کیا جائے۔