اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: صدر جمہوریہ کی آمد پر متعدد رہنما نظربند

بنارس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی آمد پر شہر کے متعدد سماجی و سیاسی رہنماؤں کو 15 مارچ تک گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔

بنارس: صدر جمہوریہ کی آمد پر متعدد رہنما نظر
بنارس: صدر جمہوریہ کی آمد پر متعدد رہنما نظر

By

Published : Mar 13, 2021, 3:29 PM IST

بنارس: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج سے تین روزہ بنارس کے دورے پر ہیں اس کے پیش نظر متعدد سماجی و سیاسی رہنماؤں کو 15 مارچ تک گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے وہیں درجنوں سماجی کارکنان کے خلاف پر 107 /16 کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔


نظربند کئے جانے والے رہنماؤں میں سردار مقبول حسن، ادریس انصاری، ہریش مشرا، بابو علی صابری، عابد شیخ، عشرت عثمانی، طفیل انصاری اور فضل الرحمن کے علاوہ متعدد رہنما شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سبھی سماجی کارکنان کو گھروں میں نظر بند ہونے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'آپ کو اطلاع کیا جاتا ہے کہ 'ضلع بنارس میں عزت مآب صدر جمہوریہ کی آمد کے پیش نظر ریاست میں امن و امان قائم رکھیں، آپسی اتحاد بنائے رکھنے میں پولیس انتظامیہ کی مدد کریں۔ کسی بھی طرح کی کوئی ناخوشگوار معلومات حاصل ہوتے ہی فورا مقامی تھانے کو اطلاع دیں اگر ان احکامات پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی'۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران سماجی کارکن مقبول حسن نے بتایا کہ 'پولیس گزشتہ دو بار سے نہ صرف نظر بند کر رہی ہے بلکہ کہ107/16 کے تحت مقدمہ بھی دائر کر رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں سماجی ،سیاسی و ملّی رہنماؤں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساتھ ہی ان کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

وہیں سماجی کارکن ہریش مشرا نے کہا کہ 'پولیس انتظامیہ سماجی کارکنان پر اس نوعیت کے مقدمات درج کرکے ان کو جرائم پیشہ افراد ثابت کرنا چاہتی ہے اور ان کا انکاؤنٹر بھی کر سکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بنارس میں وی آئی پی کی آمد پر سماجی کارکنان پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں اور ان کو گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے اس سے نہ صرف ہمارے بنیادی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بلکہ سیاسی و سماجی طور پر بھی شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ30 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس کا دورہ کیا تھا اس دوران بھی بنارس پولیس نے درجنوں بنکر رہنما و سماجی کارکنان کو حراست میں لیا تھا اور بیشتر رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details