اردو

urdu

By

Published : Apr 11, 2021, 7:43 PM IST

ETV Bharat / state

بنارس: نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منسوخ

گذشتہ دنوں اترپردیش کے غازی آباد میں واقع شیو شکتی دھام ڈاسنہ مندر کے مہنت نرسنگھانند سرسوتی نے پیغمبر اسلامﷺ کے تعلق سے نازیبا بیان دیا تھا جس کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔

بنارس: نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منسوخ
بنارس: نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منسوخ

ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے مہنت نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں۔

آج بنارس کے شہر قاضی غلام یسین نے بھیلو پور تھانہ انچارج کو ایک مکتوب تحریر کر کے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے شہر قاضی نے سوامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا۔

قاضی غلام یسین نے پولیس اور انتظامیہ سے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کر کے جیل بھیج دینا چاہیے تاکہ ملک میں پرامن ماحول برقرار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details