اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: 17 افراد کو کورونا سے متاثر کرنے والا شخص گرفتار - man arrested for spreading corona

ریاست اترپردیش کے بنارس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دوا کے تاجر کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

banaras police arrest businessman for spreading corona
اترپردیش: 17 افراد کو کورونا سے متاثر کرنے والا شخص گرفتار

By

Published : May 9, 2020, 12:24 PM IST

بنارس میں گزشتہ 24 اپریل کو کورونا سے متاثر ہونے والے دوا تاجر کی تازہ رپورٹ منفی آنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ڈسچارج کے فوری بعد پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

تاجر پر الزام ہے کہ بیرون ملک سفر سے واپس آنے کے بعد اسے ہوم کورنٹائن کی ہدایت دی گئی تھی لیکن اس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم کر پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو جوس تقسیم کر رہا تھا اور وبا سے محفوظ رہنے کےلیے کوئی احتیاطی اقدام کرنے سے بھی وہ قاصر رہا۔

وہ مسلسل دوا منڈی میں واقع اپنی دکان پر بھی جارہا تھا اور دوا فروخت کر رہا تھا۔ تاجر کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کے اہل خانہ کے 4 افراد کے علاوہ دیگر 13 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

تاجر کے خلاف دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرکے کے جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details