اردو

urdu

By

Published : May 25, 2021, 12:49 AM IST

Updated : May 25, 2021, 9:53 AM IST

ETV Bharat / state

بنارس: اس برس بھی غازی میاں کاعرس نہیں منایا جائے گا

درگاہ کمیٹی کے صدرسراج الدین نے کہا کہ بنارس کے عوام سے ہم پر خلوص اپیل کرتے ہیں کہ بے وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔ خاص طور سے غازی میاں کی درگاہ اور قرب و جوار میں بھیڑ بھاڑ کا ماحول نہ بنائیں ورنہ پولیس انتظامیہ بھی پریشان کرسکتی ہے اور وہاں پر موجود کچھ شرپسند عناصر بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔

بنارس: اس برس بھی غازی میاں کاعرس نہیں منایاجائےگا
بنارس: اس برس بھی غازی میاں کاعرس نہیں منایاجائےگا

بنارس کے بڑی بازار علاقہ میں لگنے والا شہر کا قدیم اور معروف غازی میاں کا میلہ اس برس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بنارس: اس برس بھی غازی میاں کاعرس نہیں منایاجائےگا

اس سلسلے میں در گاہ کمیٹی کے صدر سراج الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤنکی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 مئی کردیا ہے اس وجہ سے غازی میاں کا عرس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزار کے پاس ہجوم نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی کورونا کے تمام تر احکامات پر عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنارس کے عوام سے ہم پر خلوص اپیل کرتے ہیں کہ بے وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔ خاص طور سے غازی میاں کے درگاہ اور قرب و جوار میں بھیڑ بھاڑ کا ماحول نہ بنائیں ورنہ پولیس انتظامیہ بھی پریشان کر سکتی ہے اور وہاں پر موجود کچھ شرپسند عناصر بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت سید سالار مسعود غازی معروف بہ غازی میاں کا مزار اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں ہے اور ان کی فوج کے کچھ سپاہی بنارس میں دین و اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے آئے تھے اسی دوران ان کی شہادت ہوئی اور اور بنارس میں ہی مدفون ہوئے۔ اسی زمانے سے عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عوام و عقیدت مند کی بھیڑ ہوتی تھی۔ بلاتفریق ملت و مذہب لوگ مزار پر حاضری دیتے ہیں اور اپنے حاجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے عرس کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور رواں برس بھی کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لہذا سبھی لوگ اس موقع پر اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ بنارس کے بڑی بازار علاقہ میں واقع غازی میاں کے مزار پر ہر برس ہزاروں کی تعداد میں عوام کا جم غفیر ہوتا تھا۔ اس عرس کو بنارس کے علوی پورہ دوسی پورہ بڑی بازار علاقے کے لوگ تہوار کے طور پر مناتے تھے ہر گھر میں جشن کا ماحول ہوتا تھا لیکن دو برس سے یہ میلہ مسلسل منسوخ ہورہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ درگاہ کمیٹی حضرت سید سالار مسعود غازی سلطان عرف غازی میاں بابا کے سیکریٹری حاجی اعجاز الدین کمیٹی کے صدر حاجی سراج الدین احمد،نیازالدین ہاشمی، ڈاکٹر عزیزالرحمن مسعودی ،ذیشان احمد مسعودی بابا،عبداللہ مسعودی،نعمان احمد مسعودی کے متفقہ فیصلہ کے بعد عرس کے منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : May 25, 2021, 9:53 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details