اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: لاک ڈاؤن میں رعایت، گھاٹوں پر رونقیں بحال - بنارس کی خبریں

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان گھاٹوں پر عوام کی اس قدر بھیڑ اہل بنارس کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔

بنارس
بنارس

By

Published : May 31, 2020, 10:40 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں اگرچہ سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے لیکن لاک ڈاؤن میں رعایت ملتے ہیں گھاٹوں پر رونقیں بحال ہوگئیں ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان گھاٹوں پر عوام کی اس قدر امڈتی بھیڑ اہل بنارس کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔

گھاٹوں پر رونقیں بحال

بنارس کا سب سے مشہور اسی گھاٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے سبب دو ماہ تک ویرانیوں میں تبدیل رہا۔

جس کے بعد اب لاک ڈاؤن میں ڈھیل ملتے ہی مقامی لوگ صبح و شام کا لطف لینے گھاٹوں پر آنے لگے ہیں۔ اس درمیان پولیس و انتظامیہ بھی لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے مسلسل کوشاں دکھائی دے رہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گھروں میں کافی دنوں تک بند رہ کر ان کا ذہنی توازن بگڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ گھروں سے باہر آرہے ہیں اور دریائے گنگا کے کنارے پر سکون ماحول میں وقت گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بنارس میں اب تک کورونا وائرس کے 173کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے اب تک 98 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وبأ سے چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details