گنگا ندی میں غوطہ خوروں نے گھنٹوں مشقت کرنے کے بعد نوجوان کی لاش تلاش کر کے باہر نکالا جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں معشوقہ لڑکی کو لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان عاشق و معشوقہ شیوداس پور مڑواڈھہیہ کے رہنے والے ہیں، ایک برس قبل دونوں کی سناشائی ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے عشق ہوگیا۔