اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم آر کے دوا سپلائی کرنے پر پابندی عائد - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن کی ابتداء سے ہی اپنی خدمات انجام دینے والا سیکٹر میڈیکل فیلڈ کا ہے، لیکن اب حالات قابل تشویش ہیں۔ اس ضمن میں میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن مئو نے میڈیکل ریپریزنٹیٹیو یعنی ایم آر کے دکانوں پر دوا سپلائی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیکل اسٹور
میڈیکل اسٹور

By

Published : May 8, 2020, 5:58 PM IST

ایسوسی ایشن کے مطابق دوا کی دکانوں پر کسٹمر کی بھیڑ تو رہتی ہی ہے، ایسے میں مختلف دوا کمپنیوں کے ایم آر آکر اس میں اور اضافہ کر دیتے ہیں۔ یہ حالات کورونا وائرس کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز کو کھولنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ دوا دکانداروں نے طے کیا ہے کہ اب وہ آن لائن آرڈر جاری کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم آر کے میڈیکل اسٹورز پر آنے سے سوشل ڈسٹینسنگ کی ہدایت پر عمل درآمد میں مشکل پیش آرہی ہے۔

میڈیکل اسٹور

اپنے فیصلے سے میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن نے دوا کمپنیوں کو واقف کرادیا ہے۔ دوا کمپنیاں بھی ایسوسی ایشن کے فیصلے سے متفق ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details