ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والی طاقتوں کے خلاف بامسیف سے وابستہ راشٹریہ پرورتن مورچہ، بہوجن کرانتی مورچہ اور بھارت مکتی مورچہ سمیت تمام تنظیموں نے بھارت بند کی اپیل کی۔ بند کا ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کوئی اثر نظر نہیں آیا۔ ہاں بامسیف سے وابستہ تنظیموں کے کارکنان نے گنا دفتر پر دھرنا دے کر میمورنڈم ضرور دیا۔ Protes In Barabanki
بارہ بنکی کے گنا دفتر میں احتجاج کی قیادت کر رہے، بھارت مکتی مورچہ کے ضلع صدر سریش چندر ورما نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس ہندو مسلمان کو آپس میں لڑاکر ملک کی یکجہتی اور سالمیت خظرہ میں ڈال رہی ہیں۔ اس لیے کئی طرح کے مسائل کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ کبھی کسی شخص کو کبھی کسی خاتون کو آگے کر کے یہ کام کیا جا رہا ہے۔
بامسیف کا بھارت بند، کئی جگہ احتجاجی مظاہرہ انہوں نے کہا کہ ''اس ملک پر اقتدار کرنے والے لوگ ملک کے اصل میں شہری نہیں ہیں۔ یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے اصل باشندے او بی سی، دلت اور اقلیت کے لوگ ہیں۔ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو یہ بات پتہ ہے۔ اس لیے ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائی جا رہی ہے۔ اگر یہ ہو جائے تو اقتدار میں بیٹھے لوگ ننگے ہو جائیں گے۔'' انہوں نے کہا کہ انہیں مسائل کو لیکر آج ملک کے تمام اضلاع میں بھارت بند اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار سے یہ کام بلاک سطح پر ہوگا اس کے بعد یہ گاؤں پر سطح تک احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت بند ہر ماہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
Agneepath Scheme: مرادآباد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کا احتجاج