اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bale Miyan URS میرٹھ میں واقع درگاہ حضرت بالے میاں کا 1019ویں عرس کا اختتام

میرٹھ تاریخی میلا نوچندی میں واقع درگاہ حضرت بالے میاں کا 1019 ویں عرس کا اختتام پوگیا۔ اس موقعے پر ملک میں امن سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

By

Published : Jun 23, 2023, 11:28 AM IST

میرٹھ میں واقع درگاہ حضرت بالے میاں کا 1019 واں عرس کا اختتام
میرٹھ میں واقع درگاہ حضرت بالے میاں کا 1019 واں عرس کا اختتام

میرٹھ میں واقع درگاہ حضرت بالے میاں کا 1019 واں عرس کا اختتام

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کا تاریخی میلہ نوچندی قومی یکجہتی اور ایکتا کی مثال پیش کرتا ہے۔ سینکڑوں برسوں سے ہندو مسلم اتحاد کو قائم رکھنے کی روایت کو زندہ رکھنے میں نوچندی میلہ اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ نوچندی میلے کی روایت یہاں پر موجود چنڈی دیوی کے مندر حضرت بالے میاں کی مزار سے منسوب ہے۔ ہر سال نوچندی جمرات سے حضرت بالے میاں کی درگاہ پر عرس مبارک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال حضرت بالے میاں کا 1019 ویں عرس کا اہتمام کیا گیا اور اسی کے ساتھ نوچندی میلے کی بھی شروعات ہوتی ہے جوکہ پورے ایک ماہ تک منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulama دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے تحت دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارے کی مثال میلہ نوچندی اور عرس بالے میاں کے موقع پر درگاہ میں صوفیانہ کلام اور قوالی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس میں سبھی مذہب و ملت کے لوگ شرکت کرتے ہیں جس سے درگاہ پر ایک روحانی ماحول پیدا ہوتا ہے۔ایک طرف جہاں نوچندی میلے کا اختتام عمل میں آیا۔ درگاہ حضرت بالے میاں کی مزار پر بھی سینکڑوں عقیدت مندوں نے قل شریف کے ساتھ مزار پر گل پوشی کی رسم ادا کی اور کمیٹی کی طرف سے مزار پر چادر چڑھا کر عرس بالے میاں کا اختتام ہوا۔ اختتامی تقریب میں درگاہ حضرت بالے میاں کی شان میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس میں ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کرائی گئی تاکہ ملک سے منافرت کو ختم کیا جائے اور آپسی اتحاد کو مضبوط بنانے رکھنے کی بھی دعائیں کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details