بارہ بنکی:اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ تین روز سے جاری بالاجی ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ اتوار کو ختم ہوا۔
فائنل میچ میں بالاجی آریہ کی ٹیم نے طفیل کرکٹ کلب کو 8 وکٹ سے شکست دیکر خطاب پر قبضہ کر لیا۔In The Final Match, Balaji Arya's Team Defeated Tufail Cricket Club by 8 Wickets۔ مکمل ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی طفیل کرکٹ کلب کی ٹیم خطابی جنگ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔
بالاجی ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ، بالاجی آریہ نے خطاب جیتا واضح رہےکہ بارہ بنکی شہر کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں گذشتہ تین روز سے بالاجی ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کھیلا جا رہا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی۔
20-20 فارمٹ میں میچز ہوئے۔ اس ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مکمل ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتی ہوئی طفیل کرکٹ کلب کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔ لیکن فائنل میچ میں بالاجی آریہ کی گیندبازی کے آگے اس کے تمام بلے باز کل 98 رن پر آوٹ ہو گئے۔
98 رن کا پیچھا کرنے اتری بالاجی آریہ نے محض 11 اور میں 2 وکٹ کھوکر خطاب پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد پرایز ڈسٹریبیوشن سیریمنی میں ضلع کے معروف سماجی کارکن فواد قدوائی نے تمام کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا Social Activist Fawad Qadwai Honored All the Players اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔