اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rally In Meerut میرٹھ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کا احتجاج - بجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنان

میرٹھ ضلع میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے حامیوں نے ہریانہ کے نوح اور میوات میں جاری تشدد کے خلاف ریلی نکالی اور اقلیتی طبقے پر شوبھا یاترا کے دوران حملے کا الزام لگایا۔

میرٹھ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کا احتجاج
میرٹھ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کا احتجاج

By

Published : Aug 3, 2023, 1:54 PM IST

میرٹھ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کا احتجاج

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے کمشنری پارک میں آج وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنان نے ہریانہ کے نوح اور میوات میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اقلیتی طبقے پر شوبھا یاترا پر پتھراؤ کرنے کا الزام لگایا۔ کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کی واردات میں ملوث ملزمین کے پتلے کو نذر آتش کیا۔ اس دوران بجرنگ دل کے کارکنان نے ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ جن جہادیوں نے شوبھا یاترا پر پتھر پھینکے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس دوران بجرنگ دل کے لیڈران نے حکومت سے ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نبٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Memorundom Against Haryana Violence نوح تشدد کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان پر کارروائی نہیں کرے تو وہ خود سڑکوں پر نکل کر ان کا مقابلہ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے ہریانہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد میرٹھ اور اس اطراف کے علاقوں میں خاص طور پر آج بجرنگ دل کے تحصیل سطح پر دھرنے کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو خاص نگرانی رکھنے کی بات کہی تاکہ اپنے یہاں کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں ہندو تنظیموں کی یاترا سے پہلے موب لنچنگ معاملے میں مفرور و مطلوب ملزم کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ بعد ازاں یاترا کے دوران اقلیتی فرقے کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی۔ نوح میں جس طرح کے واقعات پیش آئے اس سے لگتا ہے کہ ان فسادات کی ممکنہ طور پر پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details