رامپور: ایم پی ایم ایل اے کورٹ کی جانب سے سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اعظم خان کے قریبی چمروا کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت 5 افراد کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور بہن نکہت اخلاق کو دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب عدالت نے اعظم خان، عبداللہ اعظم، تزئین فاطمہ سمیت پانچ افراد کی حاضری کی معافی منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دشمن جائیداد کیس کی اگلی سماعت کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے دشمن جائیداد معاملے میں ہفتہ کو رامپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے پانچوں افراد کی پیشی ہوئی۔ لیکن، آج بھی نصیر احمد خان سمیت پانچ افاد رام پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔ اب ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔