ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کو دو پاسپورٹ معاملے میں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
اس کے بعد سماجوادی پارٹی کارکنان کو امید ہے کہ اب جلد ہی عبداللہ اعظم جیل سے باہر آجائیں گے۔
سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کو آخرکار سپریم کورٹ سے ضمانت مل ہی گئی۔ سپریم کورٹ نے انہیں دو پاسپورٹ معاملے میں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔
پاسپورٹ معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم کو سبھی معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے- ان کو جیل سے نکالنے کے لیے کاغذی کارروائی شروع ہوئی گئی ہے۔ مدعی بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ کا بیان ضلع عدالت کی اسپشل کورٹ میں درج ہونے کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔