اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہوجن سماجوادی پارٹی کے رہنما کو گولی مار کر قتل - Police are investigating the matter

بہوجن سماجوادی پارٹی کے رہنما نریندر سنگھ سینگر کو آج شرپسندوں نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

بہوجن سماجوادی پارٹی کے  رہنما کو گولی مار کر قتل
بہوجن سماجوادی پارٹی کے رہنما کو گولی مار کر قتل

By

Published : Jun 20, 2020, 8:02 PM IST

بہوجن سماجوادی پارٹی کے رہنما نریندر سنگھ سینگر کو آج شرپسندوں نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رہنما نریندر سنگھ سینگر کسی معاملے کو لے کر آج پارٹی کے سابق صدر چندریس کمار کے گھر گئے تھے۔

چندریس کمار نریندر سنگھ اور ان کی مخالف پارٹی کے درمیان سمجھوتہ کرانا چاہتے تھے لیکن نریندر سنگھ سینگر جیسے ہی چندر یس کمار کے گھر پہنچے وہاں پہلے سے موجود شرپسندوں نے نریند گولیاں چلانی شروع کردی جس سے وہ زخمی ہو کرگر گیے۔

بہوجن سماجوادی پارٹی کے رہنما کو گولی مار کر قتل۔ ویڈیو

معاملے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہنچی پولیس نے نریندر سنگھ سینگر کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں فوت قرار دے دیا۔ اس دوران جائے وقوع پر موجود پولیس نے لاش کو قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

واضح رہے کہ نریندر سنگھ عرف پنٹو سینگر کو کانپور علاقے میں دبنگ رہنما کے نام سے جانا جاتا ہے وہ اپنی طالب علمی کے زمانے سے ہی دبنگئی کے لیے مشہور تھے۔

نریندر سنگھ کئی معاملے میں سرخیوں میں بھی رہے، کبھی چنبل کی ڈاکو پھولن دیوی کے ساتھ تعلق تو کبھی مایاوتی کی یوم پیدائش پر چاند پر پلاٹ گفٹ کرنے کے نام سے سرخیوں میں رہے۔

بی ایس پی کے ٹکٹ سے رکن اسمبلی کا انتخابات بھی لڑ چکے تھے یہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتے تھے،حالانکہ قتل کی وجوہات زمینی اختلاف ہی بتایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details