ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں 58 لوگوں کی رپورٹ مثبت پہنچنے کے ساتھ ہی محکمہ صحت کے ایک درجن افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس اور دیہی لوگوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے مسافروں میں کورونا کے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ طبی رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر 10 مزدوروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
بہرائچ: مزدوروں کی آمد سے کورونا کی آمد بھی جاری ضلع میں کورونا کا گراف 58 تک پہنچ چکا ہے۔ تین دن پہلے ایک سڑک حادثے میں زخمی 5 کورونا مزدوروں کی شمولیت سے محکمہ صحت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بہرائچ کے تھانہ فخر پور علاقہ کے مدن کوٹھی کے قریب 15 مئی کو سڑک حادثہ میں ڈی سی ایم میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالنے والے لوگوں اور پولیس اہلکاروں میں کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا۔
زخمی مزدوروں کے علاج و معالجے کے دوران ہوئی بےاحتیاطی سے اس دن ڈیوٹی پر موجود 5 ڈاکٹروں سمیت آدھا درجن صحت ملازمین کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ نے تھانہ فخر پور کے پولیس عملہ اور دیہی لوگوں کو نشان زد کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
غیر صوبے سے روزانہ واپس آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں بیشتر مشتبہ افراد کی رپورٹ مثبت آنے سے ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔
ضلع میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ کنٹینمنٹ زون میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اسی دوران چتوڑہ کے ایل ون کووڈ ہسپتال میں ضرورت سے زیادہ مریضوں کے پہنچنے سے ڈاکٹروں اور صحت ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے باوجود حادثہ کے بعد تھانہ فخر پور پولیس ٹیم راحت کے لئے پہنچی تو اس نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے کوئی خاص احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی۔
مریضوں کے میڈیکل کالج پہنچنے کے بعد جہاں مریض فرش پر پڑے ہوئے درد سے کراہتے رہے، زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے نے پی پی ای کٹس اور حفاظتی سامان کے بغیر زخمیوں کا علاج کیا۔
ظاہر ہے اس سے ضلع میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ڈی سی ایم میں تقریباً 65 مزدوروں میں سے 32 زخمی لوگوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جن کا علاج اور کورونا جانچ ہوئی، لیکن متاثرہ زخمیوں کے پائے جانے کے بعد ڈی سی ایم پر قریب تین درجن دیگر مزدوروں میں کورونا کا خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آنے والا ہفتہ ضلع کے لئے بحران کا سبب بن سکتا ہے، مریضوں کے ملنے کا تسلسل اور انفکشن ضلع کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی طرف لے جاسکتا ہے۔
اب تک ضلع میں 1596 رپورٹ نگیٹیو اور 58 رپورٹ پازیٹیو ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ پیر کی دیر شام تک موصولہ تحقیقاتی رپورٹ میں 10 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
ضلع میں مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ جبکہ 1 مریض کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اسے ایل ون سی ایچ سی چتوڑہ سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ کووڈ 19 کے ساتھ 39 مریض ایکٹیو ہیں، 19 مریضوں کی صحت یابی کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 1724 نمونوں میں سے 1596 رپورٹیں منفی موصول ہوئیں، 58 مثبت رپورٹ، جبکہ 70 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔