ضلع کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے چائلڈ فرینڈ روم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم اور سی او نانپارہ بھی موقع پر موجود تھے۔ یہ تھانہ بچوں کی اسمگلنگ اور بچوں سے متعلق ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔

مذکورہ تھانہ یونیسیف کی مدد سے اطفال انصاف قانون کی دفعہ 107 کے تحت قائم کیا گیا ہے، اس کے دیکھ ریکھ اور اس کے خیال رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔
یونیسف کی جانب سے ڈی پی آر پی. شری انل کمار نے اس تھانے کے افتتاح کو یقینی بنایا، جسے دیہی علاقوں کی بھی تائید حاصل تھی، 18 سال سے کم عمر کے بچوں سے متعلق پولیسنگ، تحفظ اور فروغ کے لئے ایک نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔
اس موقع پر روپڈیہا علاقہ کے کچھ بچوں نے تحفظ اور انسانی اسمگلنگ پر کئے گئے کاموں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا۔