اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ : یومیہ مزدورفاقہ کشی پر مجبور - غریب خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

کورونا وائرس کے سدباب کے لئے جاری احتیاطی تدابیر میں سب سے مئوثر لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد ملک کے مختلف ریاستوں کے الگ الگ شہروں سے یومیہ مزدور کی حالت زار کی خبریں آرہی ہیں ۔ مالی تنگی کا سامنا کر ہے ان مزدوروں کے سامنے اب فاقہ کشی کی نوبت تک آچکی ہے ۔

یومیہ مزدورفاقہ کشی پر مجبور
یومیہ مزدورفاقہ کشی پر مجبور

By

Published : Apr 22, 2020, 11:22 AM IST

حالانکہ مرکزی و ریاستی حکومتں کی جانب سے غریب مزدورں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوے کئی ساری منصوبہ سازی بھی گئی۔اور ان منصوبوں کے تحت مزدوروں کو وقتی طور پر راحت بھی ملی ۔ راشن کی دستیابی کے بعد وہ مطمئن دکھائی دئیے۔ مگر مگر پھر بھی کچھ کنبے ایسے بھی ہیں جن کے پاس فاقہ کشی کے علاوہ کو ئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔

یومیہ مزدورفاقہ کشی پر مجبور


ضلع بہرائچ کے ترقیاتی بلاک شیو پور واقع چنڈیلا کلاں گاؤں میں ایک کنبہ گذشتہ پانچ دنوں سے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہے۔ضلع بہرائچ کے ترقیاتی بلاک شیو پور واقع گاؤں پنچایت چنڈیلا کلاں کے منوج کمار اپنے کنبہ کی پرورش کے لئے پنجاب میں محنت ومزدوری کر رہے تھے، والد کی اچانک طبیعت کی خراب ہونے کے بعد گائوں آئے تھے۔ والد کی زندگی نے وفا نہیں کی ۔ اور ان کا انتقال ہوگیا ۔

والد انتقال کے سبب وہ پنچاب نہ جاسکے۔ اسی دوران ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کے سبب گھر میں رکھا اناج اور رقم سب ختم ہوگئے۔ گھر میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔

جمعرات کو وزیر اعلی ہیلپ لائن نمبر 1076 پر رابطہ کے بعد ایک کلو آٹا اور چاول دیا گیا تھا ۔جو اسی وقت ختم ہوگیا، ایک بار پھر یہ غریب کنبہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

منوج کمار نے بتایا کہ ان کے پاس کچھ زمین تھی، جس کو والد کی بیماری میں والدہ نے گروی رکھا تھا۔ جب وہ تلاش معاش کے لئے بیرون ریاستوںکا رخ کرتے ہیں۔تو اس سے گھر کا صرف خرچ چلتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی روٹی کی تلاش میں باہرنکلنا بھی ممکن نہیں، ایسے کسمپرسی کے عالم میں ان کا کنبہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
منوج کمار نے بتایا کہ ان کے پاس غربت کا کارڈ بھی ہے، مگر انتظامیہ کی کسی بھی ریلیف اسکیم کا فائد ہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ سے لے کر بلاک سطح تک کے عہدیداروں سے شکایت کی ہے۔ وہاں یہ بتایا گیا کہ آپ کا راشن کوٹیدار تک پہنچا دیا گیا ہے، لیکن منوج جب راشن لینے وہاں پہنچے تو کوٹیدار نے ان کا تھیلہ پھینک دی اور کہا کہ تمہارا راشن یہاں نہیں آیا ہے،۔

جب پردھان سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نےبات کی تو انہوں نے بھی کہا کہ کوٹیدار بہت زور آور ہے ۔ کسی کی بات نہیں سنتا ہے ۔من مانی کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details