اردو

urdu

بہرائچ میں قومی یکجہتی پر مشاعرہ و کوی سمیلن

By

Published : Jan 15, 2020, 3:05 PM IST

قیصر گنج میں 'یوم ولادت ویویکانند تقریبات' کے موقع پر مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا، جس میں شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

بہرائچ: مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام
بہرائچ: مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام

ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں 'سوامی ویویکانند سماج کلیان یووا وچار منچ' کی جانب سے قیصر گنج میں 'یوم ولادت ویویکانند تقریبات' کے موقع پر مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔

بہرائچ: مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام

پروگرام میں مہمان خصوصی سبھاش ترپاٹھی ممبر اسمبلی پیاگپور اور مہمان خصوصی ڈاکٹر دیویندر کمار اپادھیائے نے سوامی ویویکانند کی تصویر پر چراغ جلا کر آغاز کیا۔

مشاعرے کا آغاز شاعرہ رشمی پربھاکر نے اپنا کلام پیش کر کیا۔ پی کے پرچنڈ کی قیادت میں مشاعرے میں شاعر رئیس صدیقی نے نظم پڑھا-

ان کے علاوہ شاعر تلکرام اجنبی، اودھ نریش سنگھ اودھیش، شیو کمار سنگھ ریکوار، رگھوندر ناتھ ترپاٹھی، رام سورج ورما جلج، چھوٹے لال ماٹی،رنکو سنگھ راج روی سنگھ اور شاعرہ میں رشمی پربھاکر، نیلم، شاعر وغیرہ نے اپنے کلام پیش کئے۔

پروگرام میں شیام جی ترپاٹھی، امیت چورسیا، انیل بھارتی، پرمیش گپتا سمیت علاقے کے تمام معززین نے مشاعرے میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details