سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ ضلع میں جرائم پیشہ افراد کی روک تھام کے ضمن میں چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت پولیس چیکنگ کررہی تھی۔ اس درمیان موتی علاقے کے پڑریا موڑ سے ملزم اعجاز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تلاشی میں اس کے قبضے سے ہیروئن(منشیات) برآمد کی ہے۔ برآمد ہیروئن کی عالمی بازار میں قیمت 75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
بہرائچ: 75 لاکھ روپے کی ہیروئن برآمد - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بہرائچ
اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے موتی پور تھانہ پولیس اور ایس ایس بی نے مشترکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 75 لاکھ روپے کی مالیت کی ہیروئن برآمد کی ہے۔
بہرائچ: 75 لاکھ روپے کی ہیروئن برآمد
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اعجاز بہرائچ میں روپئی ڈیہا کے نئی بستی کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ موتی پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔