اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار و پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے درگاہ کمیٹی کے عہدے داران و محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ کر کے تیاریوں کا جائزی لیا اور جان لیوا کورونا وائرس کے سلسلے میں عرس کے تعلق سے ضروری ہدایات دیں۔
ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے درگاہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 'کورونا وائرس اور دوسرے وبائی امراض کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت سے رابطے میں رہیں اور زائرین کے لیے خصوصی انتظام کئے جائیں نیز صاف صفائی پر خاص توجہ دیں۔
وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے درگاہ شریف احاطے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بینرز، پوسٹرز اور پمفلیٹ کی تقسیم کی جائے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ بھی عوام کو ہدایات دیتے رہیں۔