اترپردیش کے بہرائچ کے ضلع کلکٹریٹ میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کو لے کر مظاہرہ کیا گیا۔
کانگریس پارٹی کے ضلع نائب صدر جے پی مشرا نے بتایا کہ 'موجودہ بی جے پی حکومت میں آئے دن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی کم ہوگئی ہیں پھر بھی قیمتوں میں کمی ہونے کی بجائے اس میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔