پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پورے ملک میں 25مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس دوران باہر سے آئے 21افراد محلہ بشیر گنج کے قریشی اور ستی کواں کے تاج مسجد میں مقیم تھے۔ کوتوالی نگر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔
بہرائچ:17غیرملی شہریوں کی ضمانت - تاج مسجد میں مقیم
اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی جماعت سے وابستہ ہونے کے پاداش میں گرفتار کئے گئے 17غیر ملکی شہریوں کو تقریبا 3مہینے کے بعد جمعرات کو رہا کردیا گیا ۔ان کے خلاف کوتوالی (شہر) میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بہرائچ:17غیرملی شہریوں کی ضمانت
انہوں نے بتایا کہ ان افراد میں 4مقامی افراد تھے جنہیں فورا ضمانت مل گئی تھی وہیں 17غیر ملکی شہریوں کو جیل میں قید کردیا گیا تھا۔
تین ماہ بعد ان کی ضمانت کی عرضی چیف جوڈیشیل افسر نے منظور کرلی۔ سپرنٹنڈنٹ آف جیل اے این ترپاٹھی نے بتایا کہ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ ہمارے پاس رہائی کا حکم نامہ آگیا ہے۔ سبھی 17افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔