اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: 17500 لیٹر خوردنی تیل برآمد - edible oil news

ریاست اترپردیش کےضلع بہرائچ میں آج فوڈ افسر ونود شرما نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک تاجر کے کارخانے پر چھاپہ مارا اور 17500 لیٹر خوردنی تیل برآمد کیا۔

بہرائچ: 17500 لیٹر خوردنی تیل برآمد
بہرائچ: 17500 لیٹر خوردنی تیل برآمد

By

Published : May 24, 2020, 8:17 PM IST

اطلاعات کے مطابق بہرائچ کے شہر کوتوالی کے تحت وزیرباغ علاقے کے ایک تاجر کے کارخانے میں خوردنی تیل کا ایک ٹینکر اتر رہا تھا کہ بہرائچ پولیس نے اس کی اطلاع محکمہ فوڈ کے افسر کو دی، جس کے بعد فوڈ افسر ونود شرما پولیس فورس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تیل کا اسٹاک پکڑ لیا اور نمونہ لیا جسے لیب میں تفتیش کے لیے بھیجا ہے۔

بہرائچ: 17500 لیٹر خوردنی تیل برآمد

فوڈ افسر ونود شرما نے کہا کہ تیل بھیجنے والی فیکٹری کو نوٹس بھیج کر کارروائی کی جائے گی، اور جب نمونے کی تفتیشی رپورٹ موصول ہوگی تب ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔ اور اسی رپورٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی -

ABOUT THE AUTHOR

...view details