اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رکن اسمبلی کا ایک کروڑ روپے کا عطیہ - ضلع بہرائچ کے حلقۂ اسمبلی پیاگپو

ضلع بہرائچ کے حلقۂ اسمبلی پیاگپور سے رکن اسمبلی سبھاش ترپاٹھی نے مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پی ایم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں۔

سبھاش ترپاٹھی
سبھاش ترپاٹھی

By

Published : Apr 5, 2020, 4:06 PM IST

سبھاش ترپاٹھی نے عالمی وبا کووِڈ- 1 پر فتح پانے کے لیے اپنے حلقۂ اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے کووِڈ کیئر فنڈ میں دینےکا فیصلہ کیا ہے اور ضلع چیف ترقیاتی افسر کو تحریری تجویز بھیج کر فوراً اس رقم کو جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

tweet

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی رکن اسمبلی ترپاٹھی اپنے اسمبلی حلقہ میں مکمل طور پر سرگرم ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے وہ غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں پہنچ کر جنگی پیمانے پر راشن کٹ تقسیم کررہے ہیں تاکہ اس پریشانی کے وقت علاقے کا کوئی غریب شخص بھوکا نہ رہے۔

سبھاش ترپاٹھی نے ضلع مجسٹریٹ بہرائچ شمبھو کمار کو اطلاعاتی خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم فوری کووِڈ کیئر فنڈ میں فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی پیاگپور کے رکن اسمبلی سبھاش ترپاٹھی دس لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے انھوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی اس لڑائی میں اپنے ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس فنڈ سے عوام کی حفاظت کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں ماسک، سینیٹائزر وغیرہ ضروری سامان اور ادویات کے لیے دینے کے لیے حکومت سے سفارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details