اس سانحہ پر متاثرہ کے خاندان والوں نے مظاہرہ کیا اور میرٹھ کے کمشنر سے ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
باغپت کے بڑوت تحصیل علاقے کا رہنے والا اس خاندان کا الزام ہے کی اس کے پڑوسی کے لوگوں نے اس کی تین سالہ بچی سے ریپ کیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور مقدمہ لکھا لیکن مہینوں گزر گئے ہیں اب تک کہ ملزموں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دربار میں بھی گیا اور وہاں سے گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا لیکن علاقائی پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج میرٹھ زون کے کمشنر گیتا سے ملاقات کیا اور انہوں نے جانچ کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معصوم بچی کی پیدائش بی جے پی کی حکومت میں ہوئی اور اسی حکومت میں اس سے ریپ ہوگیا اگر بی جے پی اپنے نعرے میں سچی ہے کہ' بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' تو اس معصوم بچی کو انصاف دلائیں۔
ریاستی حکومت خواتین کے تحفظ کو مسلسل یقینی بنانے مہم چلا رہی ہے اس کے باوجود آئے دن ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ہیں جس سے خواتین اور بچیوں کے مابین خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔