اترپردیش کے ضلع باغپت کے چاندی نگر علاقے میں کھیت سے گھر آرہے کسان کو نامعلوم حملہ آوروں نے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا 'چاندی نگر علاقے میں چمراول باشندہ کسان رام بیر دوپہر بعد تقریباً سوا تین بجے کھیت سے سائیکل پر گھر لوٹ رہے تھے۔ جاہر ویر مندر کے نزدیک 3 بدمعاشوں نے کسان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ سائیکل روکتے ہی ان لوگوں نے رام بیر پر فائرنگ کردی اور جنگل کی جانب سے فرار ہوگئے'۔