بدایوں پولیس نے 25 ہزار روپے کے ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ بدایوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت بدھ کی دیر رات چیکنگ کے دوران اسلام نگر پولیس و ایس او جی نے مشترکہ طور سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو روکنے کی کوشش کی۔
اس نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس پارٹی کی جانب سے خود کے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔