اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: بابا گونگے شاہؒ کے مزار پر تاریخی میلہ جاری

ضلع بدایوں میں حضرت بابا گونگے شاہؒ کا مزار ایک مقبول ترین بزرگ کے مزار کی حیثیت رکھتا ہے۔ بابا گونگے شاہ کے مزار پر سال میں دو مرتبہ عرس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور سالانہ عرس کے موقع پر بڑے میلے کا انعقاد ہوتا ہے۔

Badayun: A historical fair continues at the shrine of Baba Goonge Shah
بدایوں: بابا گونگے شاہؒ کے مزار پر تاریخی میلا جاری

By

Published : Mar 11, 2021, 1:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں رمضان پور میں بابا گونگے شاہ کے میلے کا انعقاد ہر سال دو مرتبہ کیا جاتا ہے۔ چھ ماہ پر عرس کی فاتحہ کا انعقاد ہوتا ہے اور سال گزر جانے پر ایک بڑے عرس و میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بدایوں: بابا گونگے شاہؒ کے مزار پر تاریخی میلہ جاری

رمضان پور میں میلے کے موقع پر پورے ضلع بھر سے مختلف علاقوں سے لوگ آکر یہاں فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے خاندان کے لیے ضروری سامان کی خریداری بھی کی جاتی ہے۔

یونس خان نامی مقامی فرد کا بابا گونگے شاہ کی درگاہ سے متعلق عوامی عقیدے کے بارے میں کہنا تھا 'یہاں آکر جو بھی منت یا دعا بابا کے توسط سے اللہ تعالی سے مانگی جاتی ہے وہ بارگاہ رب میں مقبول ہوتی ہے'۔

میلے کے اس موقع پر بابا بگونگے شاہ کے مزار پر مسلسل ایک ماہ تک چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ یہاں آکر ان کی بابا کے وسیلے سے اللہ تعالی سے جو بھی دعا مانگی جاتی ہے وہ قبول ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بدایوں میں بہت سارے بزرگان دین کے مزارات موجود ہیں جہاں عقیدتمند مسلسل حاضری دیتے ہیں اور اللہ سے ان بزرگان دین کے صدقہ طفیل دعاگو ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details