ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں شاید پور میں ویژن فاؤنڈیشن کے تحت چلائی جارہی تعلیمی بیداری مہم نے طلبہ کو کورونا بحران کے دوران پڑھنے اور لکھنے کی جانب راغب کیا ہے، اس مہم کے ذریعہ بچوں کے لیے ڈرائنگ، مضمون نویسی جیسے مقابلے منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کورونا کی وجہ سے بچوں نے اسکول سے دوری اختیار کرلی تھی۔ خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب بچوں میں تعلیم کے تئیں دلچسپی بھی ختم ہوگئی تھی۔ لیکن ویژن فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے بچوں کو دوبارہ تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لیے تعلیمی بیداری مہم کی شروعات کی۔
ویژن فاؤنڈیشن کے دس سالہ پروگرام کے تحت گاؤں میں بچوں کے لئے مختلف مقابلہ جاتی امتحان کی شروعات کی گئی۔ اس طرح کے کمپٹیشن کروانے کا مقصد بچوں میں تعلیم کے تئیں بیداری اور دلچسپی قائم کرنا ہے۔